ملکی سالمیت کیخلاف خطرناک سازش ہورہی ہے، طاہر القادری
راولپنڈی : طاہر القادری کہتے ہیں ملک میں غنڈہ گردی اور دہشت گردی کا نظام ہے، ملکی سالمیت کیخلاف خطرناک سازش ہورہی ہے، 17 جون کے شہداء کے خون کا حساب لیا جائے گا، حکمرانوں کو شہیدوں کے خون سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔
راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ باطل، جھوٹے حکمرانوں کے سورج ڈھلنے کا وقت آگیا ہے، شہیدوں کا خون رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا، شہیدوں کے خون کا انصاف ضرور ہوگا، 17 جون کے شہیدوں کے خون حساب لیا جائے گا، حکمرانوں کو شہداء کے خون سے بچنے نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں غنڈہ گردی اور دہشت گردی کا نظام ہے، ملک کا نظام چند لیٹرے خاندانوں کیلئے ہے، ملک کی سالمیت کیخلاف خطرناک سازش ہورہی ہے، ملک میں ہر جگہ چھوٹی بڑی کرپشن جاری ہے۔
قادری صاحب کہتے ہیں کہ جو بھی اقتدار میں آیا اس نے کرپشن کی، موجودہ حکومت نے کرپشن کو ہر اداروں میں پھیلادیا، حکمرانوں کے کرپٹ نظام میں غریبوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔
پی اے ٹی سربراہ نے معروف سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم خدمت کے مینار عبدالستار ایدھی کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سماء