مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت،17کشمیری شہید

Jul 10, 2016

INT KASHMIR PROTEST PKG 09-07

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/INT-KASHMIR-PROTEST-PKG-09-07-1.mp4"][/video]

سرینگر: مقبوضہ کشمیرکی جدوجہد آزادی میں شہید حریت کمانڈر نے نئی جان ڈال دی۔ بھارتی فوج اور پولیس کی وحشیانہ کارروائیوں میں سترہ کشمیری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جنت نظیر وادی میں اکیس سالہ حریت کمانڈربرہان وانی نے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی۔ بھارتی فوج کے دہشت گردوں نے نوجوان کشمیریکو شہید کیا تو مقبوضہ وادی میں غم و غصے کی لہردوڑ گئی۔ بُرہان وانی کی تدفین کے بعد بھارت مخالف مظاہروں نے شدت اختیار کرلی۔

بھارتی فورسز کی بندوقوں کا مقابلہ کرنے پتھر اٹھائے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔قابض فوج اور پولیس بھی آزادی کے متوالوں کو روکنے میں ناکام رہی اور درندگی پر اتر آئی۔اندھا دھند فائرنگ اورشیلنگ کرکےمتعددکشمیریوں کوشہید اوردوسوسے زائد کو زخمی کردیا۔

خوفزدہ بھارتی فوج نے بزرگ حریت رہنماء سیدعلی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق کو نظر بند اور یاسین ملک کو گرفتار کرلیاہے۔وادی میں انٹرنیٹکی سہولت معطل کرکے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ریاستی جبرکیخلاف حریت کانفرنس نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔  سماء

indian suppression

Tabool ads will show in this div