سیاسی رہنماؤں کی ایدھی صاحب کی رسم قل میں شرکت

Jul 10, 2016

Edhi Soyim Political Khi PKG 10-07 TABISH

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Edhi-Soyim-Political-Khi-PKG-10-07-TABISH.mp4"][/video]

کراچی: عبدالستارایدھی کے سوئم پربہت سي سیاسی شخصیات مرحوم کي رہائش گاہ میٹھادر پہنچيں اورلواحقين سے اظہار تعزيت کيا۔

ایدھی صاحب کی رسم قل کے سلسلے میں صبح سے ہی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے ايدھی صاحب کی خدمات کو سراہا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار نے ايدھی صاحب کو انساني خدمت کا سنہرا باب قرار دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ عبدالستارایدھی غریبوں کےخادم تھے۔ پاک سرزمين پارٹي کے رہنما وسيم آفتاب کاکہنا تھا کہ ايدھي انساني خدمت کے عہد کا نام ہے۔

سیاسی رہنماؤں نےعہد ساز شخصیت کوخراج عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔  سماء

AbdulSattarEdhi