ایران کامیزائل پروگرام جاری رہےگا،ایرانی وزارت خارجہ

Jul 10, 2016

Int Iran Missile Test Pkg 09-03 ZOHAIB

تہران: ایران نے کہاہےکہ ملک کا میزائل پروگرام پوری مستعدی سے جاری رہے گا اور اس سے متعلق کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جرمن چانسلر مرکل کا ایرانی میزائل پروگرام کے خلاف بیان کسی صورت میں مددگار ثابت نہیں ہو گا۔ چانسلر میرکل نے ملکی پارلیمان سے خطاب میں کہا تھا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کو ہدف تک لے جانے والے میزائلوں کے تجربات اقوام متحدہ کی قرارداوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق جرمن چانسلر کا بیان تعمیری نہیں اور ایران اپنا میزائل پروگرام جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی ایران کے میزائل پروگرام پر تنقید کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیلسٹک میزائلوں کے تجربات روک دے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل تجربات گزشتہ برس جولائی میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔  ایجنسی / سماء

بین الاقوامی

BAN KI MOON

world news

iran missile program