نیٹوکی وارسا کانفرنس اختتام پذیر

وارسا :پولینڈ کے صدر آنجے ڈوڈا نےکہا ہے کہ نیٹو کی کامیابی پولینڈ کی کامیابی بھی ہے۔
مغربی دفاعی اتحاد کی دو روزہ کانفرنس کےآخری روز اپنے خطاب میں پولینڈ کے صدر نے کہاکہ یہ کانفرنس اس کامیاب قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سربراہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ پولش صدر نے یہ بھی کہا کہ نیٹو کی کامیابی اصل میں پولینڈ کی بھی کامیابی ہے۔
پولش صدر کا کہنا تھا کہ سربراہ اجلاس میں یورپ کو درپیش کئی چیلنجز کی مناسبت سے سیرحاصل گفتگو کی گئی۔ بعض مبصرین نے سرد جنگ کے خاتمے کے بعد نیٹو کے وارسا سربراہ اجلاس کواسٹریٹیجک نکتہ نظر سے اہم ترین قرار دیا۔ سماء