ایدھی صاحب کی آنکھیں جنھیں دیں،انکاآپریشن کامیاب رہا،فیصل ایدھی

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/FAISALEDHI-SOT-10-07.mp4"][/video]

FAISALEDHI SOT 10-07

کراچی: ڈاکٹرعبدالستارایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نےکہاہےکہ قوم کےشکرگزارہیں جنھیوں نے ایدھی صاحب کواتنی شان سےرخصت کیا۔

رسم قل کےموقع پر میڈیاسے بات کرتےہوئےفیصل ایدھی نےکہاکہ عوام ہمارےساتھ ہیں،لوگوں نےبہت محبت دی ہے۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ اگرمیں ہٹاتوبھی عوام مجھ سےزبردستی کام کروائیں گے۔ فیصل نے انکشاف کیا کہ مجھ سےکہاجارہاہے کہ ایدھی صاحب کےکپڑےاورٹوپی پہنو۔ فیصل ایدھی نے بتایا کہ انھوں نے ایدھی صاحب کی تدفین کےموقع پر ان کی یادگار ٹوپی پہنی تھی۔فیصل ایدھی نے مزید بتایا کہ ایدھی صاحب کی ٹوپی میں بڑی طاقت ہے۔

فیصل ایدھی نے خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ ایدھی صاحب کی آنکھیں جنہیں عطیہ کی گئی ہیں ،ان کاآپریشن کامیاب رہا ہے۔ انھوں نے خداسے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایدھی صاحب کی اس کاوش کوقبول فرمائے۔

عبدالستارایدھی کے پیغام کےبارے میں فیصل ایدھی کا کہناتھاکہ ایدھی صاحب نےبتایا کہ دنیامیں دو قومیں ہیں،ایک ظالم،دوسری مظلوم۔

ایدھی صاحب نےہمیشہ مظلوم قوم کاساتھ دینےکی تلقین کی۔غریبوں کیلئےجدوجہدکےباعث ایدھی صاحب کیساتھ جڑارہا ہوں۔ سماء

AbdulSattarEdhi

Cornea Transplant

Tabool ads will show in this div