Technology

نینوفلم کی تیاری؛الیکٹرونکس آلات اوراسمارٹ واچ میں جدت آجائےگی

Nano film

نیو یارک: امریکی اور جنوبی کوریائی ماہرین نے انتہائی باریک اور شفاف فلم تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے استعمال سے بار بار مڑ جانے والی اسمارٹ واچزاور دیگر الیکٹرانکس آلات کی تیاری ممکن ہوسکے گی۔

امریکا کی یونیورسٹی آف ایلی نوائےاورکوریا یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نینو فائبر سے تیار کردہ شفاف فلم سستی اور برقی روکی زبردست موصل ہے۔اس کو جدید الیکٹرانک آلات میں استعمال کرکے انہیں ایسی صورت دی جاسکتی ہے کہ انہیں کلائی پرپہناجاسکےگا۔

یہ فلم بار بار موڑنے پر بھی قابل استعمال رہے گی اور اسے کھینچ کر بڑا بھی کیا جا سکے گا۔ فلم پولی ایکری لونی ٹرائل نامی نینو فائبر کی الیکٹر سپنناگ سے تیار کی گئی ہے۔ اس مادے کے ریشوں کا قطر انسانی بال کا ایک سوواں حصہ ہوتا ہے ۔ اس فائبر کو الیکٹرانک آلات میں تانبے ،چاندی ، نکل یا سونے کی پلیٹس پر چپساں کردیا جاتا ہے۔   ایجنسی/ سماء

Nano Film

Smart Watch

Nano Fiber

Tabool ads will show in this div