ایدھی جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، فیصل ایدھی
کراچی: عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ایدھی جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔ ان کی جگہ لینا ممکن نہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سو زندگیاں بھی مل جائیں تب بھی ان جیسا کام نہیں کرسکتا لیکن کوشش ہوگی ان کا مشن اسی طرح جاری رہے۔
عبدالستار ایدھی فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ سماء