باپ کو بیٹے کی شہادت پرفخر،لیفٹیننٹ سید ارتضی فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور : کرم ايجنسی ميں آپريشن کے دوران شہيد ہونے والے ليفٹيننٹ سيد ارتضیٰ عباس کو لاہور ميں فوجی اعزاز کے ساتھ سپُرد خاک کر ديا گيا۔ شہيد کے سفرآخرت پر والدين اور اہل خانہ کے حوصلے بُلند ہیں۔

شہيد کی جو موت ہے وہ قوم کی حيات ہے۔ قوم کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پيش کيا۔ تیئيس سالہ شہيد ليفٹيننٹ سيد ارتضیٰ عباس گرديزی  کُرم ايجنسی کے علاقے سدا ميں سرچ  آپريشن کے دوران دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دیگر دو اہل کاروں کے ساتھ شہيد ہوئے۔ ان کے والد بيٹے کی قُربانی کو قابل فخر قرار دیتے ہیں۔

چار بہنوں اور دو بھائيوں ميں سب سے چھوٹا ليفٹيننٹ ارتضیٰ اپنی والدہ کا لاڈلا تھا۔ تبھی تو بيٹے کی آخری خواہش کے احترام ميں اُنہوں نے آنسووں سے ناطہ توڑ کر اُس کی خوبصورت يادوں سے رشتہ جوڑ ليا ہے۔

بہنيں بھی اللہ کی رضا ميں راضی اور بھائی کی شہادت پر صبر کا دامن تھامے دکھائی دیتی ہیں۔ ليفٹيننٹ ارتضیٰ عباس کے جسد خاکی کو لاہور ميں فوجی اعزاز کے ساتھ لحد ميں اُتارا گيا۔ سماء


وڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے ویڈیو کے لنک پر کلک کریں

کی

کو

crimes

Tabool ads will show in this div