وزیراعظم 48 روز بعد وطن واپس پہنچ گئے

1137631-PMNawaz-1467958332-317-640x480 لاہور : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 48 روز بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پی آئی اے کے خصوصی طیارے 777 کے ذریعے لندن سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے، اس موقع پر ایئرپورٹ کے اندر اور اطرف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، اہور ایئرپورٹ پر 1800سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف لاہور ایئرپورٹ سے سیدھا رائیونڈ جائیں گے، جس کیلئے خصوصی ہیلی کاپٹر بھی ایئرپورٹ کے احاطے میں موجود ہے۔ Geo Pm Plane Landing 09-07 رائے ونڈ میں وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں کارکن استقبال کیلئے موجود ہیں، جب کہ دوسری جانب وزیراعلیٰ شہبازشریف، گورنر پنجاب سمیت دیگر وفاقی وزراء نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف 48 روز قبل لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کیلئے گئے تھے، جہاں صحت بہتر ہونے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد آج پاکستان واپس آئے ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ان کی اہلیہ، بیٹی، بھتیجے اور خاندان کے دیگر افراد بھی وطن واپس پہنچیں ہیں۔ وزیراعظم 22 مئی کو چیک اپ کیلئے لندن گئے تھے لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے فوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا گیا جس کے بعد لندن کے نجی کلینک میں نوازشریف کی 31مئی کو اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو کم از کم 4 ہفتوں تک مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیااور فوری فضائی سفر کرنے سے منع کر دیا گیاتھا۔ سماء

PM Nawaz Sharif

RAIWAND

Open Heart Surgery

Tabool ads will show in this div