عبدالستار ایدھی فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

Abdul Sattar Edhi 3 کراچی : معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، ایدھی صاحب کے بیٹے فیصل ایدھی نے باپ کو لحد میں اتارا، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ Abdul Sattar Edhi 1 معروف سماجی کارکن اور بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ، اس موقع پر بڑی تعداد میں عسکری، سیاسی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، عبدالستار ایدھی کے جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایدھی ولیج منتقل کیا گیا۔ عبدالستار ایدھی کی تدفین کے بعد صدر مملکت صدر ممنون حسین، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ PAKISTAN-INDIA-KASHMIR-UNREST اس قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نماز جنازہ کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین، آرمی چیف، ایئرچیف سہیل امان، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، گورنر و وزیراعلیٰ سندھ، فاروق ستار، رؤف صدیقی، شاہی سید، اسد عمر، احسن اقبال، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف دیگر نامور شخصیات  سمیت بڑی تعداد میں چاہنے والوں نے شرکت کی۔ Soldiers carry the coffin of philanthropist Abdul Sattar Edhi at the National Stadium at his funeral in the National Stadium in Karachi اس موقع پر آرمی سمیت دیگر مسلح افواج کے سربراہان نے عبدالستار ایدھی کو سلامی پیش کی۔ اس سے قبل عبدالستار ایدھی کے جسد خاکی کو سخت سیکیورٹی میں قومی پرچم میں لپیٹ کر نیشنل اسٹیڈیم پہنچایا گیا،جس پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر وی آئی پی پروٹوکول میں لیاری ایکسپریس وے کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔ PAKISTAN-SOCIAL-HEALTH-EDHI پاک افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، انہیں پاک فوج کی جانب سے 19 توپوں کی سلامی پیش کی گئی، نماز جنازہ کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پاک افواج ، رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ PAKISTAN-SOCIAL-HEALTH-EDHI نماز جنازہ سے قبل میٹھا در میں ایدھی صاحب کا آخری دیدار کرایا گیا، جہاں ان کے چاہنے والوں کا تانتا بندھا رہا، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور ایدھی صاحب کو خراج عقیدت پیش کر رہی تھی۔ People try to touch the coffin of philanthropist Abdul Sattar Edhi during his funeral at the National Stadium in Karachi ایدھی صاحب کے انتقال پر کراچی کی تاجر تنظیموں نے یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے جب کہ انجمن تاجران حیدرآباد نے بھی آج کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج تمام سینما گھر بھی بند رہیں گے جب کہ سینما گھروں پر آویزاں پوسٹرز بھی ڈھانپ دیئے گئے ہیں۔ عبدالستار ایدھی کی وفات پر وفاق کی جانب سے ایک روزہ، جب کہ حکومت سندھ اور کے پی کے حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سماء

FUNERAL

Die like Edhi

EdhiOurRealHero

Edhivillage

The Richest Poor Man

Karachi Funeral

Jannah

Tabool ads will show in this div