افواہیں ختم، صدر زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے، سیاسی مصروفیات کا آغاز

اسٹاف رپورٹ
کراچی : صدر آصف علی زرداری دبئی سے علاج کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے گئے ہیں۔ وہ بلاول ہاؤس میں چند روز قیام کریں گے  اور ستائیس دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی پر لاڑکانہ میں خطاب بھی کریں گے۔
 
صدر آصف زرداری کی وطن واپسی کے ساتھ ہی ان کے بارے میں گردش کی جانے والی تمام افواہیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔ وہ خصوصی  طیارے کے ذریعے کراچی میں پی اے ایف مسرور بیس پر پہنچے۔

ان کی آمد کے پیش نظر بلاول ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی سخت کی گئی تھی۔ صدر زرداری چند روز کراچی ہی ميں قيام کريں گے۔


پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں ميں بدلتی سياسی صورت حال پر بات کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کيا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ صدر کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور وہ جلد ڈاکٹرز کی مشاورت سے اپنے آئندہ کا پروگرام طے کریں گے۔

اس سے قبل  وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے میڈیا کو بتایا کہ صدر زرداری کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ ممتاز سیاسی تجزیہ نگار حسن عسکری کا کہنا ہے کہ صدر کی واپسی سے ان سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

ادھر ترجمان بلاول ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر زرداری  نے سرکاری امور سنبھال لئے ہیں اور ستائیس دسمبر کو لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کریں گے۔ سماء

کا

burger

سے

birthday

ceo

taboo

Tabool ads will show in this div