چوبیس گھنٹوں میں ملک کےزیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد،خشک رہنےکاامکان

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔


تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اگلے دو روز کے دوران ملک کے زیادہ تر بالائی علاقے بادلوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔


آئندہ چند روز کے دوران خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور، گوپس میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ 


جب کہ کالام، سکردو، قلات میں درجہ حرارت منفی پانچ، چترال، پارا چنار میں منفی چار اور دیر اور ہنزہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سماء

میں

ملک

britain

Tabool ads will show in this div