وزیراعلی پنجاب کی ساہیوال میں زخمی افراد کی عیادت
لاہور: وزيراعلی پنجاب شہباز شريف نے بغير پروٹوکول کے تحصيل ہيڈ کوارٹر ساہيوال کا دورہ کيا اور جھولا گرنے سے زخمي ہونے والے افراد کي عيادت کي۔
تفصیلات کے مطابق وزير اعلی پنجاب نے بغير پروٹوکول کےعام وين ميں سفر کيا اور جھولا گرنے کے واقعہ ميں زخمي ہونے والے بچوں اور افراد کي تحصيل ہيڈ کوارٹر ساہيوال ميں عيادت کي۔
ساہیوال؛جھولا گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 62 افرادزخمی
اس موقع پر وزيراعلي شہباز شريف نے کمشنر ساہيوال اور اسپتال انتظاميہ کي سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ يہ اسپتال کا کيا حال ہے کہ بيڈز بھي صاف نہيں۔ وزير اعلي کا کہنا تھا کہ يہ اسپتال ہے کہ چڑيا گھر ہے۔
واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر ساہیوال میں جھولا گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت باسٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سماء
cm punjab
hospital condition
people injured
تبولا
Tabool ads will show in this div