پاک فضائیہ کا سی 130 دنیا کے سب سے بڑے شو میں

c130

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا طیارہ ہرکولیس سی 130 آج دنیا کے سب سے بڑے ائرفورس شو’’ فیئر فورڈ رائل انٹرنیشنل ٹیٹو ’’ میں جلوہ گر ہورہا ہے۔ طیارے پر ضرب عضب سے متعلق آرٹ ورک بھی کیا گیا ہے۔  برطانیہ میں آج دنیا کا سب سے بڑا فئیر فورڈ رائل انٹرنیشنل ائیرفورس شو ٹیٹو ہورہا ہے جس میں  دنیا بھرسے  فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔

c130 2

ائر شو میں پاکستان کی نمائندگی پاک فضائیہ کا ہرکولیس سی 130 کررہا ہے۔ ہرکولیس سی 130 پر آپریشن ضرب عضب کا آرٹ ورک بھی کیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے طیارے پرآرٹ ورک س کا مقصد مسلح افواج کی کامیابیاں دکھانا ہے۔ پاک فضائیہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے 100 فٹ لمبا اور90 ہزار پاؤنڈ وزنی ہرکولیس سی 130 کے ذریعے امدادی کارروائیوں میں مدد لی جاتی ہے اور یہ میدان جنگ سے زخمیوں کو منتقل کرنے کے بھی کام آتا ہے۔ سماء

air show

royal international air tatto

C130

Tabool ads will show in this div