امریکہ؛سیاہ فاموں کی احتجاجی ریلی پرفائرنگ سے 5 پولیس اہلکار ہلاک،6 زخمی

Jul 08, 2016

dallas2

ڈیلاس: امریکا میں سیاہ فام شہریوں کے قتل کے خلاف مظاہرے میں فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈیلاس میں بڑی تعداد میں سیاہ فام افراد نے پولیس کے ہاتھوں 2 افراد کے قتل پر احتجاجی ریلی نکالی تھی۔ پولیس کی جانب سے ریلی کو روکنے کی کوشش کے دوران نامعلوم سمت سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔

فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار موقع پرہی ہلاک ہو گئے جبکہ زد میں آکر زخمی ہونے والے 6افراد کو فوری طور پراسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں زخمیوں میں سے ایک افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔  زخمیوں میں ایک عام شہری بھی شامل ہے۔

ڈیلاس پولیس چیف ڈیوڈ براؤن کے مطابق مشتبہ نشانے باز نے اہلکاروں پرفائرنگ کی جس کے بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔

واضح رہے کہ امریکہ میں گذشتہ دو دنوں کے دوران دو سیاہ فام افراد کو پولیس کی جانب سے گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے واقعات پیش آئے ۔ بدھ کو امریکی ریاست مینسوٹا میں سیاہ فام شخص فیلینڈو کاسٹل کوگاڑی سے ڈرائیونگ لائسنس نکالتے وقت پولیس نے فائرنگ سے ہلاک کر دیا تھا جبکہ ایک روز قبل ایلٹن سٹرلنگ نامی ایک اور سیاہ فام شخص کو ریاست لوزيانا میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ان واقعات کے بعد جمعرات کی رات امریکہ بھر میں پولیس کیخلاف شدید احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ فائرنگ کے بعد بس اور ریل سروس بھی معطل کر دی گئی۔ سماء/خبرایجنسی

Dallas

4 police officer killed in Dallas

Protest in Dallas over police shooting

Tabool ads will show in this div