سعودی عرب بم دھماکے؛12 پاکستانیوں سمیت 19 افراد گرفتار

Madina Blast Still 04-07

ریاض: سعودی عرب میں مدینہ منورہ، قطیف اور جدہ بم دھماکوں کے الزام میں انیس افراد گرفتار کرلیے گئے حراست میں لیے جانے والوں میں بارہ پاکستانی بھی شامل ہیں۔ سعودی وزیر داخلہ نے گرفتاریوں کی تصدیق کر دی۔ سعودی عرب بم دھماکوں کی تفتیش میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مدینہ منورہ، قطیف اور جدہ میں کیے ہونے والے دھماکوں کے الزام میں بارہ پاکستاني اورسات سعودي شہریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے بم دھماکوں کے الزام میں 19 افراد کی گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

وزات داخلہ کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی کارپارکنگ کے باہردھماکا کرنے والا چھبیس سالہ سعودی شہری حماد منشیات کا عادی تھا۔

قطیف میں حملہ کرنے والوں کی شناخت  بھی ظاہر کر دی گئی ہے۔ملزمان میں  23 سالہ رحمان العمر،20 سالہ ابراہیم،20 سالہ کریم الحسنی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے امت مسلمہ کے دل پر وار کرتے ہوئےپیر کی شام افطار کے وقت مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی کارپارکنگ میں خودکش حملہ کیا تھا جبکہ اسی روز قطیف اور جدہ میں بھی خودکش حملہ آوروں نے دھماکے کیے تھے۔ سماء

Saudi Arab

Madina Munawwar

madina blas

Tabool ads will show in this div