عید پر مری میں گہما گہمی،جگہ کم پڑگئی

Jul 07, 2016

Murree Ka Girgat Mousam Isb Pkg 20-03

اسلام آباد: عید الفطر کے موقع پر ملکہ کوہسار میں گہما گہمی کے باعث جگہ کم پڑنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مری میں پانچ گھنٹے کے دوران 11 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں، جبکہ شہر میں گنجائش صرف تین ہزار گاڑیوں کی ہے۔ اسکے علاوہ 250 موٹر سائیکلوں پر فیملیز بھی مری پہنچیں ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مری میں سیاحوں کے آنے جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں، جبکہ آرپی او اور چیف ٹریفک آفیسر معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر ملک بھر سے ہزاروں افراد مری گھومنے آتے ہیں جسکے باعث شہر میں پارکنگ کی جگہیں بھر جاتی ہیں۔ سماء

MURREE

eid ul fitr

TRAFFIC POLICE

Tabool ads will show in this div