جنوبی چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 200 سے زائد افراد ہلاک

Jul 06, 2016

6

بیجنگ : جنوبی چین میں شدید بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 200 تک پہنچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق کم از کم 42 افراد لاپتہ ہے، چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے سب سے متاثرہ صوبے انہوئی کا دورہ بھی کیا اور سیلاب کے متاثرین کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔

شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے چین کے جنوبی حصے کے 11 صوبے متاثر ہیں، سرکاری میڈیا نے مجموعی نقصان کا حجم 6 بلین ڈالر بتایا ہے۔

6a

دوسری جانب 1.5 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق رواں ہفتے ہی ایک طوفان متوقع طور پر اس علاقے سے ٹکرا سکتا ہے۔ اے پی پی

CHINA

125+ Dead

Over 200 Dead

Flooding Hits China

Tabool ads will show in this div