پنجاب کے پانچ ریجنزمیں سی این جی کی فراہمی معطل

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور : لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت پنجاب کے پانچ ریجنز کو سی این جی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔


لاہور، شیخوپورہ اور ساہیوال کی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ سندھ میں سی این جی کی بندش کا فیصلہ آج ہوگا۔


سی این جی دستیاب نہ ہو اور متبادل ایندھن قوت خرید سے باہر ہوجائے تو شہریوں کے معمولات متاثر ہونا یقینی ہے۔


کچھ اسی صورتحال کا سامنا پنجاب کے باسیوں کو ہرہفتے رہتا ہے۔


تین روز تو سی این جی ملتی ہی نہیں اورہفتہ وار تعطیل سے ایک روز قبل  اور بعد میں سی این جی کے طلب گاروں کی اتنی طویل قطاریں ہوتی ہیں کہ شہری گاڑی پر سفر کے خیال کو ہی ترک کردیتے ہیں۔

سی این جی کی بندش سب سے زیادہ رکشہ مالکان اور ڈرائیورز پر اثر انداز ہوتی ہے اور پسا ہوا یہ طبقہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف شکایت کے علاوہ کر بھی کچھ نہیں سکتا۔


سوئی نادرن کی جانب سے پنجاب کی صنعتوں کے لئے گیس کی بندش کے دورانیے کو بہتر گھنٹوں سے بڑھا کر چوراسی گھنٹے کردیا گیا ہے۔

لاہور، شیخوپورہ اور ساہیوال کی صنعتوں کو اتوار کی شام چھ بجے سے معطل کی جانے والی گیس جمعرات کی صبح چھ بجے بحال کی جائے گی  اور اس دوران صنعتوں کا پہیہ بھی جام رہے گا۔ سماء

کی

کے

transport

سی

فٹبال

جی

Tabool ads will show in this div