مودی کا وزیراعظم نواز شریف کو فون، عید کی مبارکباد

Jul 06, 2016

4

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کو ان کے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی نے ٹیلی فون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارکباد دی اور ان کی صحت دریافت کی۔

نریندرا مودی نے وزیراعظم نواز شریف کی جلد اور مکمل صحتیاب کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کے جذبہ خیر سگالی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اوپن ہارٹ سرجری کے بعد سے برطانیہ میں مقیم ہیں، انہوں نے عید الفطر بھی لندن میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منائی۔ سماء

eid ul fitr

telephone

HEALTH

Tabool ads will show in this div