کوئٹہ،ایف سی قافلے کے قریب دھماکا،تین افراد زخمی

Blast 0300 Qta Ex 06-07 کوئٹہ : کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ایف سی قافلے کے قریب بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے، حملے میں ایف سی اہلکار محفوظ رہے۔ ایف سی قافلہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے بعد واپس ہیڈکوارٹرز جا رہا تھا، کہ سریاب روڈ پر کھمبے کے ساتھ نصب بم کا دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا،دھماکے میں دو گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی کوئٹہ کے علاقے میں ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا ، جس میں متعدد اہل کار شہید ہوئے تھے۔ سماء

headquarters

eid ul fitr

namaz

FC Convoy

Tabool ads will show in this div