شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

Ramzan Moon Mufti Muneeb Pc Khi 06-06

لاہور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت لاہور میں شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور کے ایوان اوقاف میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت شروع ہوگیا، اجلاس میں مقامی عہدیداران کے علاوہ، محکمہ موسمیات کے افسران بھی شریک ہیں۔

مزید جانیے ؛ سندھ،بلوچستان کی ساحلی پٹی پرچاندنظرآنےکےزیادہ امکانات ہیں

آج شوال کا چاند نظر آنے کی صورت میں ملک بھر میں کل بروز بدھ 6 جولائی کو عید الفطر منائی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی، آج ساحلی علاقوں میں چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں، غروب آفتاب کے بعد 44 منٹ تک چاند نظر آسکتا ہے۔ سماء

eid ul fitr

MET OFFICE

Royat-e-Hilal Committee

Shawwal Moon Sight

Mutfi Muneeb ur Rehman

Tabool ads will show in this div