ایف آئی اے میں پولیس افسران کی تعیناتیاں،چیف جسٹس کاازخودنوٹس

CJP On Sindh isb Pkg 31-03

اسلام آباد: ایف آئی اے میں پولیس افسران کی تعیناتیاں پر چیف جسٹس نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے چودہ جولائی کو جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان  نے تین دن میں تیسرا سوموٹو ایکشن لیا ہے۔چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا ہےکہ ایف آئی اے میں پولیس افسران کی غیر قانونی تعیناتیاں کیسے اور کیوں ہوئیں؟ ۔اس سلسلے میں اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 14 جولائی کو ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس نے نوٹس ایف آئی اے افسران کی جانب سے دی گئی درخواست پر لیا۔ ایف آئی اے افسران نے چیف جسٹس کو عدالتی احکامات کیخلاف افسران کی تعیناتی سے آگاہ کیا تھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ ایف آئی اے وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کرنے والا ادارہ ہے جس میں ماہرین کی ضرورت ہے۔ پولیس افسران کی تعیناتی سے ادارے کی کارکردگی اور ساکھ دونوں ہی متاثر ہو رہی ہیں۔  سماء

SUO MOTO

chief justice of pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div