سراج الحق کی سعودی عرب میں دھماکوں کی مذمت

Siraj_ul_Haq_2014-04-01_01-08

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نے اب ہمارے روحانی مراکز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے عالم اسلام کو متحد ہوکر سعودی عرب کا ساتھ دیناچاہیے تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایاجاسکے۔

جماعت اسلامی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں ان مقدس مقامات کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دائرے سے بھی خارج ہیں۔

مدینہ منورہ میں خود کش دھماکا، 4 سیکییورٹی اہلکار شہید

انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں کے پیچھے وہ عالمی طاقتیں ہیں جنہوں نے عراق، فلسطین، شام و دیگر مقامات پر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کا سلسلہ شروع کر رکھاہے۔ یہ ایک گہری سازش ہے اس کو ناکام بنانے کے لیے پوری دنیا کے مسلمان عوام اور خصوصاً مسلمان حکمرانوں کو متحد ہونا پڑے گا ورنہ خدانخواستہ اس کے ہولناک نتائج منظر عام پر آئیں گے۔

قائم مقام امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بھی سعودی عرب کے شہروں مدینہ منورہ، جدہ، قطیف میں دھماکوں اور دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لرزہ خیز اور بڑا المیہ ہے۔ پاکستان کے عوام سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں اور بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

جدہ میں خودکش دھماکا پاکستانی نے کیا،سعودی حکام

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی، بنگلہ دیش، عراق اور شام میں مرحلہ وار دھماکوں، خود کش حملوں کی سیریز کی بظاہر ایک ہی ماسٹر مائنڈ قوت ہے تاہم عالم اسلام کو اتحاد کی طاقت، اپنی ترجیحات پر اکٹھا ہوناہی بحران سے نجات دلاسکتا ہے۔ سماء/اے پی پی

SIRAJ UL HAQ

JI Ameer

Madina Munawwar

Liaquat baloch

Tabool ads will show in this div