وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی سعودی عرب میں دھماکوں کی مذمت
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار يوسف نے سعودی عرب کے شہر مدينہ منورہ ميں دھماکے کي شديد مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار يوسف کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت میں حرم شريف ميں ہی تھا۔ مقدس مقامات کو نشانہ بنانا مسلم امت کے خلاف سازش ہے۔
مدینہ منورہ میں خود کش دھماکا، 4 سیکییورٹی اہلکار شہید
واضح رہے کہ سعودی عرب کے تین شہروں مدینہ منورہ، جدہ اور قطیف میں دہشتگردوں کی جانب سے چار دھماکے کیے گئے جس میں کم از کم چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ سماء