مدینہ منورہ میں خود کش دھماکا، 4 سیکییورٹی اہلکار شہید

Madina Blast Still 04-07

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Saudi-Arab-Blast-ftg-EX-04-07.mp4"][/video]

مدینہ منورہ : سعودی عرب میں مدینہ منورہ میں خود کش دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، قطیف میں بھی مسجد کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا۔

مقامی ٹی وی کے مطابق مدینہ منورہ میں خود کش بمبار نے مسجد نبوی کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں کے ہیڈ کوارٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا، واقعے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے، حملہ آور بھی مارا گیا۔

العربیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خود کش بمبار نے روزہ افطار کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کے قریب دھماکا کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شہر قطیف میں مسجد کے قریب 2 خود کش بمباروں نے خود کو مسجد کے قریب دھماکے سے اڑالیا، دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گی۔

Saudi Arab Blast EX 04-07

عینی شاہدین نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے گیٹ نمبر ایک کے قریب اذان مغرب کے بعد فوری بعد زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے تمام دروازے بند کردیئے۔

عرب نیوز کے مطابق مسجد نبوی کے سیکیورٹی ہیڈکوارٹر کے قریب ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں، جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، بڑی تعداد میں ایمبولینسیں علاقے میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب بھی آج دوپہر میں دھماکا ہوا تھا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سماء

Saudi Arab

Madina Munawwar

Qatif

Tabool ads will show in this div