کراچی کی خراب صورتحال کاچوہدری نثارنےاعتراف کرلیا

Ch Nisar Pc Isb 27-06

اسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہاہےکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہواہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائمزپرقابوپانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےچوہدری نثار نے کہاکہ کراچی میں 2بڑےواقعات پرحکومت سنجیدہ ہے۔ چوہدری نثارکاکہنا تھاکہ ایک کیس میں پیشرفت،دوسرےکی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔ چوہدری نثار نے بھرپور عزم کااظہار کیاکہ امجدصابری قتل کیس اوراویس شاہ اغوا کیس میں سراغ لگاکررہیں گے۔

نادرا سینٹرزکےحوالے سے چوہدری نثار نے بتایا کہ لاہور،پشاوراورکوئٹہ میں بھی نادراسینٹرزبنائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ کراچی میں 3نادرامیگا سینٹرزبنائیں گے ۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میگاسینٹرزمیں ہرپاکستانی وی آئی پی کےطورپرآئےگا۔

چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ سال کےآخرتک ہرضلع میں پاسپورٹ آفس بن جائےگا۔

چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں شفاف الیکشن سےکسی کوانگلی اٹھانےکاموقع نہیں ملے گا۔آزادکشمیرالیکشن میں سیکیورٹی کیلئےفوج تعینات ہوگی  اور22ہزاراہلکارتعینات ہونگے۔

 اپوزیشن کی سیاست پر چوہدری نثار نے کہا کہ

عمران خان،بلاول کوکنٹینرپربٹھانےسےپہلےسرےمحل کاپوچھیں گے۔ انھوں نے سوال کیا کہ اگر یہ کرپشن کیخلاف تحریک ہےتوبرطانیہ کی جائیدادکاپوچھاجائے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اوربلاول اپنےاپنےاثاثےڈکلیئرڈکردیں۔اثاثےڈکلیئرکرنےسےسارامسئلہ ہی ختم ہوجائےگا۔چوہدری نثارنے انکشاف کیا کہ

آصف زرداری اوربلاول کےاثاثےآج تک ڈکلیئرنہیں ہوئے۔ انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کےچیخ وپکارگروپ سےکہتا ہوں اثاثےڈکلیئرکرے۔ انھوں نے دہرایا کہ پیپلزپارٹی نےنئےانڈرنائنٹین لیڈرکےاثاثےنہیں بتائے

چوہدری نثارنے کہا کہ اثاثوں کے لیے بلاول اگر وزیراعظم  سےپوچھنےسےپہلےاپنےوالدسےپوچھتےتواچھاتھا۔

وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی سے ان کی کوئی دشمنی نہیں ہے۔ کرپشن کےخلاف بات کرناتوفیشن بن گیاہے۔چوہدری نثار نے بتایا کہ کرپشن کے خلاف ان کا کام سزائیں دلوانانہیں ہے،تفتیش کرناہے۔  سماء

INTERIOR MINISTER

chaudary nisar ali khan

karachi security

Tabool ads will show in this div