نیٹوسپلائی بحال کی جائے، افغان پارلیمنٹیرینزکی پاکستان سے اپیل

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: افغان پارلیمنٹیرینز نے سلالہ چیک پوسٹ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ نیٹو سپلائی بحال کی جائے۔
اسلام آباد میں سینیٹر سلیم سیف اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بائیس رکنی افغان پارلیمانی وفد کے سربراہ عبدالطیف کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی سے ہزاروں افغانوں کا روزگار وابسطہ ہے، انہوں نے واضح کیا کہ افغان حکومت کو اختیار دینے کے باوجود امریکہ قطر میں طالبان سے بات چیت کررہا ہے، جس پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ افغان پارلیمانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کسی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال کیے جانے کے خلاف ہے تاہم موجودہ حالات میں کچھ مجبوریاں ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ کیساتھ طویل المدتی شراکت داری کے معاہدے کی لویہ جرگہ نے توثیق کی ہے تاہم عوامی حلقوں میں اس فیصلے کو پذیرائی نہیں ملی، اس موقع پر سینیٹر سلیم سیف الله نے کہا کہ دونوں ممالک کو علاقائی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں تیز کرنی چاہیئے۔ پلڈیٹ کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس کے بعد تئیس نکاتی مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا، جس میں غیرملکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔

کی

سے

demand

sangakkara

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div