کراچی جلسے کے معاملے پرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، عمران خان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کراچی میں جلسہ نہ کرنے کا معاملہ آئینی طریقے سے حل کریں گے۔
اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر قانون سید افتخار حسین گیلانی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں تاہم تحریک انصاف کی لیگل ٹیم سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی آپس میں نورا کشتی کرتی ہیں اور اب دونوں ملکر تحریک انصاف پر بھرپور حملہ کررہی ہے۔
عمران کا کہنا تھا کہ باری آنے پر اگر فیل بھی ہوگئے تو باقی حکومتوں سے اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ میمو اسکینڈل کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کی تحقیق کے لیے آخر تک جائے گی۔

کے

burger

سے

عمران

خان

public

conservatives

Tabool ads will show in this div