امریکی وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہ، امن کیلئے پاکستانی کردار کی تعریف
اسلام آباد : سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد نے شمالی وزيرستان کا دورہ کيا جہاں انہیں آپریشن ضرب عضب سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، جہاں وفد کو میران شاہ میں آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفد نے دہشت گردوں کے تباہ شدہ خفیہ ٹھکانوں کا بھی دورہ کیا۔
امریکی سینیٹر جان مکین نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
اس سے پہلے امریکی وفد دہشتگردوں سے کلر کرائے گئے علاقوں کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کی بھی تعریف کی۔ سماء