شامی پناہ گزینوں کو شہریت دینے کیلئے تیار ہیں، ترک صدر

3

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے شامی پناہ گزینوں کو ترکی کی شہریت دینے کا عندیہ دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کی سرحد پر ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ وہ کچھ اچھی خبروں کا اعلان کرنا چاہتے ہیں، ہم اپنے شامی بھائیوں کی امداد کرنے کے خواہاں ہیں، ہم انہیں ترکی کی شہریت دینے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اس ضمن میں جلد تفصیلات کا اعلان کریں گے۔

3a

ترک صدر کا کہنا ہے کہ شام کے شہری ہمارے بہن اور بھائی ہیں، وہ اس وقت اپنی ہی سرزمین پر موجود ہیں، شام کی طرح ترکی بھی شامیوں کا ملک ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ترکی میں 20 لاکھ سے زائد شامی پناہ گزین مقیم ہیں۔ اے پی پی

Turkey plans to offer citizenship to Syrian Refugees

Tabool ads will show in this div