ماردعملی جامعہ پنجاب میں پہلےجھنڈےپھرڈنڈے،دوتنظیموں میں تصادم،متعددزخمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور : پنجاب یونی ورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہو گیا جس میں دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی اور ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ کئی طلبہ زخمی ہو گئے۔

جامعہ پنجاب لاہور میں پہلے جھنڈے نکلے  اور پھر ڈنڈے اور اسی پر بس نہیں ہوئی تو اسلحہ بھی نکل آیا اور مادر علمی میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔


اطلاع ملی تو پولیس بھی دوڑی چلی آئی۔ ڈنڈوں سے مسلح اہل کاروں نے طلبہ کے گروپوں میں بات چیت کرانے کی کوشش کی تو بات تو تو میں میں کی تکرار سے آگے نکل گئی اور پھر دے مار ساڑھے چار۔

اساتذہ بھی بیچ بچاؤ کرانے کے لئے آئے لیکن جو لڑائی کی نیت کئے بیٹھے ہوں بھلا کس کی سنتے ہیں۔ جامعہ پنجاب میں طلبہ تصادم کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ یہاں آئے روز اس طرح کے جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔


عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ مادرعملی کے ماحول کو تعلیمی بنانے کے لئے سیاسی جماعتوں کے اکھاڑے ختم کئے جائیں۔ سماء

میں

transport

chechnya

Tabool ads will show in this div