آئی جی سندھ کی صوبے میں سیکورٹی سخت کرنےکی ہدایت

Karachi Police Chapa Pkg 25-05 ZOHAIB

کراچی: آئی جی سندھ نےپولیس افسران کو عیدالفطر کنٹی جنسی پلان ترتیب دینےکی ہدایت کی ہے۔

سماء کے مطابق آئی جی سندھ نے کہاہےکہ مساجد،امام بارگاہوں،عیدگاہوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔آئی جی سندھ نے شاپنگ سینٹر،بچت بازاروں کی سیکیورٹی یقینی بنانےکی ہدایت بھی کی ہے۔ریلوےاسٹیشن،بس ٹرمینلزپرغیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کرنے کے لیے بھی کیا گیاہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھاکہ تھانوں کی سطح پرسرویلنس ٹیموں کومتحرک کیاجائے۔ انھوں نے قابل اعتراض وال چاکنگ کی روک تھام کویقینی بنانے پر زور دیا۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھاکہ پوسٹرز،پمفلٹس اورلٹریچرزکی تقسیم کی روک تھام کریں۔انھوں نےعیدکےتینوں دن میں مجموعی صورتحال کاریکارڈترتیب دینےکی ہدایت کی۔  سماء

IG sindh

Tabool ads will show in this div