چترال سیلاب؛عمران خان کی صوبائی حکومت کومتحرک ہونے کی ہدایت

IMRAN KHAN SOT 04-10

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چترال کے علاقے آرسون میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کے بعد خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت کو فوری طور پر متحرک ہونے اور امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان نے چترال میں سیلاب کی صورتحال  پرتشویش  کا اظہارکیا ۔ انہوں نے خیبر پختونخواہ حکومت کو فوری طور پر متحرک ہونے اور مقامی آبادی کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہنگامی حکمت عملی نافذ کی جائے۔ مصیبت میں گھرے کسی شہری کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیے: چترال میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 31 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ وہ سیلاب زدہ شہریوں کے جان و مال کی سلامتی کیلئے فکرمند ہیں۔ حکومت متاثرین کی فوری مدد کے لیے اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ چترال کے علاقے آرسون میں طوفانی بارش کے بعد آنے والے سیلابی رہلے میں بہہ کر 31 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ علاقے میں ہنگامی حلات نافذ ہے جبکہ پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سماء

IMRAN KHAN

chitral flood

KPK govt

Tabool ads will show in this div