ومبلڈن ٹینس کا بڑا اپ سیٹ؛ نواک جوکووچ ایونٹ سے باہر

Jul 02, 2016

Wimbledon - All England Lawn Tennis & Croquet Club

لندن: عالمي نمبر ون ٹينس اسٹار نواک جوکووچ غير معروف کھلاڑي سے شکست کے بعد ومبلڈن سے باہر ہوگئے ہیں۔

ومبلڈن ٹينس کا ایک بڑا اپ سيٹ ہوا۔ امريکا کے سيم کيوري نے فيورٹ عالمي نمبر ون نواک جوکووچ کو شکست دیکر ايونٹ سے ہی باہر کرديا۔

ومبلڈن کے تيسرے راؤنڈ میں پہلے دو سيٹ ميں کيوري سات چھ اور چھ ايک سے کامياب رہے۔ دو سيٹ خسارے ميں جانے کے بعد تيسرا سيٹ جوکووچ نے چھ تين سے جيت کر اسکور دو ايک کرديا۔

چوتھے سيٹ ميں عالمي نمبر اکتاليس پر موجود سيم کيوري نے ايونٹ کے ٹاپ سيڈ کا راستہ سات چھ سے روک کر ايونٹ سے باہر کرديا۔ سماء

Tabool ads will show in this div