ریان گگزنےمانچسٹریونائیٹیڈ کلب کوخیرآبادکہہ دیا
مانچسٹر: معروف فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹیڈ کے نامور کھلاڑی اور اسسٹنٹ مینجر ریان گگز نے مانچسٹر یونائیٹیڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مانچسٹر یونائیٹیڈ کی جانب سے اعلان کیا گیاہےکہ ریان گگز اس کلب کے لیے تقریبا 30 برس خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہورہے ہیں۔ ریان گگز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاہےکہ یہ فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا۔ کلب کو چھوڑنے کے ساتھ کئی خاص یادیں لے کر یہاں سے رخصت ہورہے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی یہ مانچسٹر یونائیٹیڈ کے حاصل ہونےوالا تجربہ مستقل بھی مددگار ثابت ہوگا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ وہ فوری طور پر منجمنٹ کے شعبے میں کام نہیں کرنا چاہتے تاہم یہ وہ جگہ ہوگی جہاں وہ پہنچنا چاہتے ہیں۔ سماء