پنشنرزکی پریشانیاں جلدحل کی جائیں،اسحاق ڈارکی اسٹیٹ بنک کوہدایت

Jul 02, 2016

IshaqDar

 اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پینشنرز کو درپیش مشکلات کا نوٹس لےلیا۔ وزیرخزانہ نے گورنراسٹیٹ بینک کو پینشنرز کا مسئلہ فوری حل کرانے کی ہدایت کر دی۔

اسحاق ڈار نے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پینشنرز کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ نیشنل بینک کا لنک ڈاؤن ہونے کے باعث ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے لواحقین کو رقوم نہ ملنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں ۔

 وزیر خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کو نیشنل بینک کی انتظامیہ سے فوری رابطہ کرکے مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزارت خزانہ نے معاملہ جلد حل ہونے کی نوید سنائی ہے ۔  وزیر خزانہ نے تمام بینکوں کو اے ٹی ایم مشینوں میں وافر کیش کی دستیابی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سماء

national bank

pensioner

Tabool ads will show in this div