پی آئی اے کا مسافروں کیلئےعید پرتحفہ

Pia New Dishes Lhr Pkg 01-07

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Pia-New-Dishes-Lhr-Pkg-01-07.mp4"][/video]

لاہور: قومی ائر لائن ’’ پی آئی اے ‘‘ نے رمضان المبارک ميں مسافروں کو عید کا تحفہ دے دیا۔ پي آئي اے نے مسافروں کے ليے نئے کھانے متعارف کروا ديے۔ پي آئي اے نے ماہ صيام ميں  مُسافروں کو پاني اور کھجور ديکر خوب بچت کی مگر اب عید پر اچھے کھانوں کي عیدی دی جائے گی۔

اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے نیا مینو متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت  اب دوران سفر انواع و اقسام کے کھانے مسافروں کو پیش کیے جائیں گے۔

پی آئی اے کے مینو میں اب سينڈوچ، فش، چيز اسٹکز،مڈل ايسٹرن پليٹر، ساس، نان تو ہوں گے ہی ، ساتھ ہی  ذائقے کا رنگ بھرنے کے لئے انواع و اقسام کے سلاد بھي مينيو کا حصہ ہوں گے۔

کھانے کے بعد مينگو ٹرائفل، کپ کيکز اور پيسٹريز سے مسافروں کا مُنہ بھی ميٹھا کرايا جائے گا۔

پي آئي اے کے مطابق يہ کھانے نہ اندرون اور بیرون ملک دونوں طرح کی پروازوں پر مسافروں کو فراہم کيے جائيں گے۔ بزنس اور اکانومي کلاس والے مسافر اس سہولت سے مستفيد ہوسکيں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کھانوں کي کوالٹي بين الاقوامي معيار سے کم نہيں ہے۔ سماء

new menu

domestic and internatuional flights

Tabool ads will show in this div