امریکی نمائندہ خصوصی کی پاکستان آمد، 4 رکنی وفد آج رات پہنچے گا

Richard Olson

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ چاررکنی امریکی وفد بھی آج رات پاکستان آئے گا۔ امریکی نمائندہ خصوصی آج دفترخارجہ میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، خطے بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سینیٹر جان مکینن کی سربراہی میں چار رکنی وفد بھی آج رات پاکستان پہنچے گا۔ وفد کے دیگرارکان میں ریک ڈیوس، سینیٹرلنڈسے گراہم اور سینیٹرجوڈونیلی شامل ہوں گے۔ امریکی وفد، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورمشیرخارجہ سرتاج عزیزسے کل ملاقاتیں کرے گا۔ ملاقاتوں میں رچرڈ اولسن بھی موجود ہوں گے۔ سماء

ARMY CHIEF

sartaj aziz

Special Representative for Afghanistan and Pakistan

US delegation

Tabool ads will show in this div