پاکستان، ڈھاکا حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، دفترخارجہ
اسلام آباد: دفترخارجہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ریسٹورنٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی ریسٹورنٹ پر دہشتگردوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔ پاکستان اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ریسٹورنٹ پر حملے کے بعد بیان میں دفترخارجہ نے کہا کہ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ہرشکل میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ دفترخارجہ نے اُمید ظاہر کی کہ بنگلہ دیشی حکومت دہشتگردوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرے گی ۔ سماء
FOREIGN OFFICE
pakistan terrorism
bangladesh siege
pakistan condemns terrorism
تبولا
Tabool ads will show in this div