کراچی؛کالعدم تنظیمیں سرگرم،جہاد کے نام پرچندہ کی وصولی

Jul 02, 2016

Ban Org Chanda Khi Pkg 02-07

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Ban-Org-Chanda-Khi-Pkg-02-07.mp4"][/video]

کراچي :ماہ صیام میں کالعدم تنظيميں سرگرم ہوگئیں۔ کراچی میں بغیر کسی رسید کے جہاد کے نام پر شہریوں سے چندہ اکٹھا کیا جارہا ہے۔ کراچي ميں سماء نے اسٹنگ آپریشن کیا۔ پابندی کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے کالعدم تنظیمیں کھلے عام چندہ جمع کرنے میں مصروف ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بغیر کسی رسید کے چندہ اکٹھا کیا جارہا ہے۔ سخی حسن اور گرومندر کی مساجد میں جہاد کے نام پر شہریوں سے وصولی جاری ہے۔ کراچی میں رینجرز کی جانب سے لوگوں سے جبری فطرہ زکوۃ یا چندہ نہ دینے کی اپیل کی گئی ہے مگر کالعدم تنظیمیں کھلے عام فنڈ اکھٹا کرنے میں مصروف ہیں ۔ واضح رہے کہ نيشنل اکيشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے چندہ جمع کرنے پر پابندي ہے۔ سماء

fitrah

ban outfit workers

Tabool ads will show in this div