کل سے پھر بارشوں کی پیشگوئی

photo-of-rain3

       اسلام آباد :  محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں آئندہ پیر تک اکثر مقامات پر تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے پیر کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویژن) اور فاٹا (کُرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں) میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

ہفتہ سے پیر کے دوران ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویژن) اور فاٹا (کُرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، شمالی اور جنوبی ایجنسیوں) میں اکثر مقامات پر جبکہ ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم فاٹا اور مالاکنڈ ڈویژن میں ایک 2 مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں 3 جبکہ دیر میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اے پی پی

KPK

MetOffice

PUNJAB

WindStorm

Tabool ads will show in this div