مریم نواز کو کس نے اجازت دی کہ شہزادی بن کر پھریں، عمران خان

Jul 01, 2016

Imran Khan Talk Khi 01-07

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Imran-Khan-Talk-Khi-01-07.mp4"][/video]

کراچی : پی ٹی آئی کپتان کہتے ہیں مرم نواز کے پروٹوکول میں شامل پولیس والوں نے میری بہن پر بندوقیں تانیں، مریم کو کس نے اجازت دی ہے کہ شہزادی بن کر پھریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی پہنچ گئے، میڈیا سے گفتگو مین ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کراچی میں زبردست کام کررہی ہے، پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہوگا، کراچی میں پولیس کے ٹھیک ہونے تک امن ممکن نہیں۔

لاہور میں پیش آنیوالے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بندے نے کہا مریم نواز کا پروٹوکول آرہا ہے، پولیس والوں نے میری بہن پر بندوقیں تانیں، کس نے مریم نواز کو اجازت دی ہے کہ شہزادی بن کر گھومیں؟، کرپشن کے پیسوں سے ایسے گھومتے ہیں جیسے ہم غلام ہیں۔

عمران خان مزید بولے کہ حکمران لوٹ لوٹ کر پیسے بیرون ملک لیکر جارہے ہیں، کوشش کریں گے کہ ساری پارٹیز ہمارا ساتھ دیں، کرپشن کے خلاف ہم سب کو اکٹھا کریں گے، اگر ٹی او آر بن گئے تو نواز شریف پکڑیں جائیں گے۔ سماء

IMRAN KHAN

Maryam Nawaz Protocol

Tabool ads will show in this div