محمود خان اچکزئی نے خیبرپختونخوا کو افغانوں کا حصہ قرار دے دیا
کابل : محمود خان اچکزئی نے خیبرپختونخوا کو افغانوں کا حصہ قرار دے دیا، کہتے ہیں افغان مہاجرین کو ان کی اپنی سرزمین پر ہراساں نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے طورخم بارڈر کا تنازع امریکا ور چین پر چھوڑنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
محمود اچکزئی افغانوں کی زبان بولنے لگے، کہتے ہیں افغان مہاجرین کو پختونخوا میں ہراساں نہیں کیا جاسکتا، پختونخوا میں افغان مہاجرین کارڈ دکھانے کے پابند نہیں، طورخم تنازع امریکا اور چین پر چھوڑ دیا جائے۔
پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے صوبہ خیبرپختونخوا کو افغانوں کی سرزمین قرار دے دیا، کابل سے شائع ہونیوالے اخبار افغانستان ٹائمز کو انٹرویو میں بولے کہ پختونخوا افغانوں کی اپنی زمین ہے اور انہیں اپنی زمین پر کوئی ہراساں نہیں کرسکتا۔
کہتے ہیں اگر افغان مہاجرین کو پاکستان کے دوسرے کسی حصے میں تنگ کیا جائے تو وہ خیرپختونخوا آجائیں، جہاں ان سے مہاجر کارڈ طلب نہیں کیا جاسکتا، کیوں کہ یہ ان ہی کا صوبہ ہے۔۔
محمود اچکزئی نے طورخم گیٹ کے حوالے سے بھی دبے لفظوں میں سخت الفاظ کہے، بولے پاکستان اور افغانستان تنازع خود ہی طے کرلیں، ورنہ اسے امریکا اور چین پر چھوڑ دیا جائے جو دو ہفتوں میں مسئلہ حل کرلیں گے۔ سماء