شناخت ظاہر نہ کرنیوالے افغانیوں کو نکال دیا جائیگا، چوہدری نثار
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کان نے کہا ہے کہ پاکستان ميں مقيم افغان شہری رضاکارانہ طور پر اپنی تفصيلات ديديں، انہيں مہاجرين کا درجہ ديا جائے گا، شناخت ظاہر نہ کرنیوالوں کو پاکستان سے نکال دیا جائیگا۔
وفاقی وزیر داخلہ شہر قائد میں امن لوٹانے کیلئے پُرعزم ہیں، اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں بتا دیا کہ کراچی آپریشن کا کپتان وزیراعلیٰ سندھ کے سوا کوئی نہیں ہوسکتا، شہر قائد میں دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء کی وارداتوں میں واضح کمی آئی ہے، چوہدری صاحب نے ٹیکس نہ دینے پر بلاول بھٹو زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
چوہدری نثار نے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مستقبل کا بھی بتا دیا، بولے جو افغان شہری رضا کارانہ طور پر اپنے بارے میں بتائیں گے، انہیں مہاجرین کا درجہ دیا جائے گا، شناخت چھپانے والوں کو پاکستان بدر کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں بھارتی وزیراعظم مودی کی ہر بات سنجیدہ نہیں لینی چاہئے، بھارت میں موجود انتہاء پسند تنظیمیں خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہیں۔ سماء