پنجاب اسمبلی میں جمہوریت کودرپیش مشکلات سےمتعلق قراردادمنظور

اسٹاف رپورٹ
لاہور : پيپلز پارٹی نےجمہوریت کو درپیش ممکنہ خطرات پر پنجاب اسمبلی میں قراداد منظور کرلی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپيکر رانا محمد اقبال کی صدارت ميں جاری ہے۔


پيپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی پارليمانی ليڈر شوکت بسرا کی جانب سے جمہوریت کو درپیش ممکنہ خطرات پر پنجاب اسمبلی ميں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طورپرمنظور کرلیا گیا ہے۔

قرارداد ميں کہا گيا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تمام سياسی جماعتيں جموريت کا تحفظ کريں گی اورجموريت کو ڈی ريل کرنے کی کوشش ہوئی تو تمام جماعتيں اس کی مزاحمت کريں گی۔


قرارداد کے متن ميں کہا گيا ہے کہ انيس سو تہتر کے آئين کی خلاف ورزی کرنے والا غداری کا مرتکب ہوگا اور اسمبلی کے اندر اور باہر تمام افراد يہ عہد کريں کہ خون کے آخری قطرے تک آئين اور جموريت کا تحفظ کريں گے۔

پيپلز پارٹی پنجاب کے شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ تمام  جماعتيں اس قرار داد پر متفق ہيں۔ سماء

میں

transport

palestinian

comedian

idp

daughters

Tabool ads will show in this div