الطاف حسين نےجنوبی پنجاب، ہزارہ صوبے بنانے کی حمایت کردی

اسٹاف رپورٹر


ملتان : ايم کيو ايم کا جس نے جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبہ بنانے کی حمایت کردی ہے۔ الطاف حسين کہتے ہیں انقلاب پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔


ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملتان میں کے اسپورٹس گرائونڈ میں جلسے سے خطاب کیا۔ ان کا خطاب کراچی ۔ حیدر آباد اور دیگر شہروں میں بھی سنا گیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ ملتان کے شہریوں نے جلسے میں شرکت کرکے جاگیرداروں کے تابوت میں کیل ٹھونک دی ہے۔ انہوں نے ملک میں مزید صوبے بنانے کی بھی حمایت کی۔


 الطاف حسین نے کہا کہ انقلاب پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے سرائیکیوں کو حقوق دلائے جائیں گے اور انقلاب کو اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں روکا جاسکتا کسانوں کوایم کیوایم سے دور کرنے کیلئے منفی پروپگنڈا کیا جارہا ہے انہوں نے سرائیکی نوجوانوں سے ایم کیو ایم کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔


 ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کا حصہ آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔۔۔ ملتان کے لوگوں کے فیصلے پر ایم کیو ایم عمل کرے گی اور پارلیمنٹ میں سرائیکی صوبے کی قرارداد پیش کی جائے گی۔ سماٴ

کی

unicef

trapped

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div