بولیویا میں اساتذہ سڑکوں پر
لاپاز:بوليويا ميں حکومت کي ليبر پاليسيوں کے خلاف اساتذہ سميت مختلف شعبہ ہائے زندگي سے تعلق رکھنے والے افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ بہتر گھنٹے کے احتجاج کے دوران شہرميدان جنگ کا منظرپيش کرنے لگا۔ بوليويا ميں ليبر قوانين کے خلاف احتجاجا سڑکوں پرنکلنے والے حکومت سے ناراض ملازمين نےبہتر گھنٹوں کي ہڑتال کے دوران سخت ردعمل ديا۔ بوليوين شہرکوچابمباميں پوليس نے مظاہرين کي پيش قدمي روکنے کی کوشش کی جس سے صورتحال مزيد سنگين ہوگئي۔
مظاہرین نے روکنے کی کوششوں کا جواب پتھراؤ اورجلاؤ گھيراؤسے ديا۔ پوليس نے ہنگامہ آرائي کے الزام ميں پچاس افراد کو گرفتار کرليا۔
مظاہرين نے ليبر قوانين ميں بہتري تک احتجاج جاري رکھنے کي دھمکي دي ہے۔ سماء
teachers protest
Cochabamba
تبولا
Tabool ads will show in this div