وزیراعظم کی کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی مذمت

Pm Nawaz Speech Ptv

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔

وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انکو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

کوئٹہ میں ایف سی کی گشتی ٹیم پر حملہ، 4 اہلکار شہید، ایک زخمی

وزیراعظم نے حملہ میں زخمی ہونے والوں کیلئے بہترین طبی امداد دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پسپا ہونے والے دہشتگرد مایوسی میں اس طرح کے حملے کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے وطن میں دہشتگردوں اور انتہاء پسند نظریات کے افراد کیلئے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سول اور ملٹری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے امن بحال ہوا اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سماء/اے پی پی

FC soldiers martyred

Tabool ads will show in this div